سردار عتیق احمد خان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ‘اسلامی کانفرنس میں سردار عتیق احمد خان کی شر کت اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے پر ریاست جموں وکشمیر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ‘موجودہ ھکومت اداروں کی تباہی کا سبب بن رہی ہے ‘ ریاست جموں وکشمیر کے عوام ملازمین کے ساتھ مل کر تعمیر وترقی کیلئے کردارادا کریں

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما وسابق امیدوارقانون ساز اسمبلی راجہ ظفر معروف کی بات چیت

منگل 21 مارچ 2017 16:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما وسابق امیدوارقانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے چار کھڑی شریف راجہ ظفر معروف نے کہا ہے کہ سردار عتیق احمد خان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اسلامی کانفرنس میں سردار عتیق احمد خان کی شر کت اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے پر ریاست جموں وکشمیر خراج تحسین پیش کرتے ہیں موجودہ ھکومت اداروں کی تباہی کا سبب بن رہی ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام ملازمین کے ساتھ مل کر تعمیر وترقی کیلئے کردارادا کریں حکومت دبائوں میں آکر اقربا پروای کی اجازت نہیں دیں گے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر کی غیور عوام کے مسائل کو اجاگر کر نے کے علاوہ قومی سیاست کے حوالے سے اپنا بھرپور کردارادا کیا اور آئندہ بھی عوامی طاقت سے ہونے والی انتقامی کاروائیوں کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کریں گئے بلکہ ناانصافی کر نے والوں کے خلاف بھرپور احتجاج بھی کیا جائے گاضلع میرپور مسائل کا گڑھ بن چکا ہے میرپور کے بے روز گار پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں امیں ڈگریاں اٹھائے سڑکوں کی خاک چھاننے پر مجبور ہو چکے ہیں حکومت صرف اپنے جیالوں کو نوازنے میں مصروف ہے ہم صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہر چیلنج کا مقابلہ کر نے کو تیار ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے جس ناسا عد حالات کے باوجود تحریک آزادی کشمیر سے استحکام پاکستان اور ریاستی تشخص کی بحالی کیلئے جو کردار ادا کیا وہ مثالی ہے موجودہ پاکستان کے حالات میں ہمیں پاکستان کی مضبوطی کیلئے سوچنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ریاست کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکیا ۔موجود ہ حالا ت میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کا کردار لا ئق تحسین ہے ۔مسلح افواج پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردوں کیخلاف ایکشن پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مسلح افواج پاکستان نے اپنے گرم خون سے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو مضبوط کیا۔

آج کے دور میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا جاندار کردار اور کارکنان مسلم کانفرنس کا کردار کسی سے پوشید ہ نہیںمقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں کشمیری نوجوان ، بوڑھے، بچوں، خواتین کو شہید کیا جا رہا ہے۔ جو ظلم اور بربریت ہے کشمیریوں کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے آئے روز کشمیریوں کو شہید، زخمی، گرفتار کیا جا رہا ہے۔

صرف اس لیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں بھارت ان کو آزادی دینے کی بجائے ان پر تشدد ، فائرنگ، لاٹھی چارج کی انتہا کیے ہوئے ہے۔ آئے روز کشمیری شہید ہو رہے وہ قربانیاں اپنے وطن کشمیر کی آزادی کے لیے دے رہے ہیں۔ اگر بھارت اپنے آپ کو آزاد ملک کہلواتی ہے۔ جمہوریت پسندی کا دعویدار ہے تو اس کو کشمیریوں کی طرف سے چلائی جانے والی آزادی کی تحریک کی قدر کرنی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکال کر آزاد کر دینا چاہیے راجہ ظفر معروف نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا خاص کر یورپی، امریکی، اقوام متحدہ، اسلامی ممالک، بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور اس کو کہیں کہ وہ خود کو آزاد ملک سمجھتا ہے تو وہ کشمیریوں کو بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خوداردیت دے ان کے حق کو بھی تسلیم کرے انہوں نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔

وہ پاکستان کے بارڈر پر پاک افواج کے جوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔