موٹروے پولیس نے تھانہ ترنول کی حدود سے چوری شدہ کرولاکار برآمد کر کے مالک کے حوالے کردی

منگل 21 مارچ 2017 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) موٹروے پولیس نے علاقہ تھانہ ترنول اسلام آباد کے حدود سے چوری شدہ کرولاکار برآمد کر کے مالک کے حوالے کردی ۔ نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس نے علاقہ تھانہ ترنول اسلام آباد کے حدود سے چوری شدہ کرولا کار موٹروے (M-1) پر رشکئی سے برآمد کر کے مالک کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک کرولانمبر AUD-553جو کہ علاقہ تھانہ ترنول اسلام آباد کے حدود سے چوری ہو گئی ہے ، لہذاموٹروے پولیس مذکورہ کرولا کار کی برآمد گی میں مدد کرے ۔

یہ ا طلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے اپنی تمام پیٹرولنگ کاروںکو الرٹ کردیا۔ اسی دوران موٹروے پولیس کے افسران PO حمید اللہ اور POشاکر اللہنے موٹروے (M-1)پررشکئی کے علاقے میں ایک تیز رفتار کار کو لین وائلیشن پر رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم موٹروے پولیس کے پیچھا کرنے پر ڈرائیور کچھ فاصلے پر کار کھڑی کر کے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فینس پھلانگ کر فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے افسران نے کار کو اپنی قبضے میں لے کر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہی مطلوبہ کرولا کار ہے۔جس پر جعلی نمبر پلیٹ نمبر لگی ہوئی تھی۔ موٹروے پولیس کے افسران نے لوکل پولیس کو اطلاع دی جو کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں ہے ۔ بعدازاں موٹروے پولیس نے برآمد شدہ کار کو برائے مزید قانونی کارروائی کیلئے مالک عبدالستار کی موجودگی میں لوکل پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :