گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا کشمیریوں کو ہر گز قبول نہیں،گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے‘نواز شریف مودی کی دوستی میں مقبوضہ کشمیر بھارت کو تحفے کے طور پر دینا چاہتے ہیں

مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے رہنمائوں غلام مرتضی گیلانی،دیوان علی چغتائی،شمیم علی ملک‘ثاقب و یگر کی بات چیت

منگل 21 مارچ 2017 16:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا کشمیریوں کو ہر گز قبول نہیں،گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔نواز شریف مودی کی دوستی میں مقبوضہ کشمیر بھارت کو تحفے کے طور پر دینا چاہتے ہیں۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔گلگت بلتستان کو کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

صوبہ بنانے کا فیصلہ تحریک آزادی کشمیر کے پیٹ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنائے جانے کی حمایت کر کے کشمیر دشمنی کا ثبوت دیا۔ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے رہنمائوں پیر سید غلام مرتضی گیلانی،دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک،راجہ ثاقب مجید،میر عتیق الرحمن،انصر پیرزادہ،خواجہ محمد شفیق،مفتی منصور الرحمن،سجاد انور عباسی،اظہر گیلانی،شیخ مقصود احمد،سمعیہ ساجد،یاسر نقوی،نسرین اختر راجہ،بشارت مغل،مشتاق قریشی،تصور موسوی،ہارون آزاد،شیخ خورشید انور،سید غلام مصطفی شاہ نقوی،عاصم نقوی،سجاد قریشی،کوثر پروین ایڈووکیٹ،سائمہ طارق ایڈووکیٹ،اعجاز عباسی،ارشاد مغل،صغری مقصود ایڈووکیٹ،سجاد پیرزادہ ایڈووکیٹ،عرفان جاوید عباسی ایڈووکیٹ،سید امجد شاہ ایڈووکیٹ،دائود عباسی ایڈووکیٹ ودیگر نے مشترکہ بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مسئلہ کشمیر ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگا۔ اس اقدام سے مسئلہ کشمیراور تحریک آزادی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے۔ گلگت بلتستا ن کو صوبہ بنا نے کیخلا ف مقبو ضہ کشمیر کی حر یت قیا دت اور آزاد کشمیر کی سیا سی قیا دت یک زبا ن ہے ۔پا کستا ن کی سیا سی جما عتیں بھی گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیخلاف‘ مسئلہ کشمیر کے حل اور اقوام متحد ہ کی قرار دادوں پر عملدرامد کر اکر اپنا سیا سی کر دار اد ا کر یں۔

گلگت بلتستا ن کو صو بہ بنا نے سے عا لمی بر ادری میں ہما ر اکیس کمز ور اور بھا رت کو ظلم وستم کر نے کی کھلی چھٹی مل جا ئے گی۔ گلگت بلتستان ریا ست جمو ں وکشمیر کا حصہ ہے جسے مسلم لیگ ن کی قیا دت ریا ست سے الگ کر کے پاکستا ن کا پا نچو ں صو بہ بنا نے کی سا زش کر رہی ہے جس کی پر زور مذمت کر تے ہو ئے حکو مت کے اس غیر آئینی اقدام کو مستر دکر تے ہیں۔موجودہ حکومت نے تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کرتے ہوئے اسے پاکستان میں ضم کرکے صوبہ بنانے کی سازش کرکے ریاست کی جغرافیائی وحدت کو تقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ہم اس اقدام کی کی صورت حمایت نہیں کرینگے۔ اس کے خلاف ریاست کے اندر شدید ردعمل سامنے آئیگا۔