تھانہ نیلہ میں آتش بازی کے دو افراد کیخلاف مقدمات درج

منگل 21 مارچ 2017 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) قصبہ ڈنگی بالا اور قصبہ بھگوال تھانہ نیلہ میں آتش بازی کے دو واقعات میں دو افراد کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

انچارج ایس ایچ او آصف خان نے گشت کے دوران آفتاب ولد منشاء ساکن ڈنگی بالا جو اپنی شادی پر آتش بازی کرا رہا تھا کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔ جبکہ قصبہ بھگوال کا ملزم مجتبیٰ حسین ولد محمد امیر بھی اپنی شادی پر آتش بازی کروا رہا تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :