فیصل آباد، گھریلوجھگڑے پر نو جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی

منگل 21 مارچ 2017 17:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں گھریلوجھگڑے پر نو جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ، جبکہ مختلف وجوہات پر چارافراد کی اقدام خود کشی، جنہیں تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا آن لائن کیمطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر103ر ب کے 18سالہ اسد ولد انور نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا ، اہل خانہ نے جس کو مردہ حالت میں اتارا ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 106گ ب کے رہائشی سرور کے بیٹے عرفان نے گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی سے دلبرداشتہ ہو کر گندم والی سپر پی لی اور گھریلو نا چاقی پر اسلم گنج گلی نمبر پانچ مکان نمبر p-71کے رہائشی پنتالیس سالہ عبدالمحمود ولد محمدصدیق نے تیزاب پی لیا ، ستیانہ کے نواحی علاقہ میں رہائش پذیر غلام رسول نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا لیں تھیں ، جنہیں تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جہاں انکی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :