بکیوں کا ویب سائٹ کے ذریعے کھلاڑیوں سے رابطوں کا انکشاف

ویب سائٹ 2015 سے جواریوں اور کھلاڑیوں کے درمیان روابطہ کا بہترین ذریعہ ہے، ایف آئی اے نے بیٹنگ ویب سائٹ کو بند کرنے کیلئے سر جوڑ لئے،ویب سائٹ کی وسعت نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا

منگل 21 مارچ 2017 17:55

بکیوں کا ویب سائٹ کے ذریعے کھلاڑیوں سے رابطوں کا انکشاف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جواری بنانے والی ویب سائٹ منظر عام پر آگئی ہے اور پاکستان کے تمام بڑے بکی اسی ویب سائٹ کے ذریعے جوا کراتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسپورٹس بیٹنگ کے نام سے ویب سائٹ پر قومی پرچم اور نقشے کی بھی توہین کی گئی ہے، پاکستان کے تمام بڑے بکی اسی ویب سائٹ کے ذریعے جواء کراتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے بیٹنگ ویب سائٹ کو بند کرنے کیلئے سر جوڑ لیے ہیں جب کہ ویب سائٹ کی وسعت نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا۔

کرکٹ جوا کی ویب سائٹ 2015 سے جواریوں اور کھلاڑیوں کے درمیان روابطہ کا بہترین ذریعہ ہے، ویب سائٹ کے ذریعے پاکستانی روپے دنیا کی کسی بھی کرنسی میں بدلے جا سکتے ہیں جب کہ ویب سائٹ پر پیسوں کے لین دین کے لیے کریڈٹ کارڈز کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطح اجلاس میں پی ٹی اے حکام کو کرکٹ میں جوا لگانے اور اس کو فروغ دینے والی تمام ویب سائٹس کو بند کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :