گھانا کے فٹبال ریفری جوزف لیمپٹے پر تاحیات پابندی عائد

فیفا کی جانب سے ریفری پر سنیگال اور جنوبی افریقہ کے میچ میں ہیرا پھیری پر پابندی کی سزا سنائی گئی

منگل 21 مارچ 2017 17:55

گھانا کے فٹبال ریفری جوزف لیمپٹے پر تاحیات پابندی عائد
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے گھانا سے تعلق رکھنے والے ریفری جوزف لیمپٹے پر میچ میں ہیرا پھیری کے الزام میں تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔ فیفا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جوزف لیمپٹے پر 12 نومبر 2016 کو سنیگال اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈکپ 2018 کے کوالیفائر میچ میں ہیرا پھیری پر پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ کوالیفائر کے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے سنیگال کو دو ایک سے شکست دی تھی۔ برطانوی نیوز رپورٹ کے مطابق جوزف نے سنیگال کے کھلاڑی خالیدو کولیبالی کو گیند کو ہاتھ سے چھونے کے جرم میں جنوبی افریقہ کو پینلٹی دی تھی لیکن ری پلے میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا کہ گیند ان کے گھٹنے سے ٹکرائی تھی۔ فیفا کا کہنا ہے اس بارے میں مزید تفصیلات اس وقت جاری کی جائیں گی جب فیصلہ حتمی صورت اختیار کرجائے گا۔ فیفا کی جانب سے تاحیات پابندی کے شکار ریفری اس فیصلے کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :