وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت 7 لاکھ 64 ہزار 153لوگوں کو اب تک قرض کی سہولت دی گئی

وزیراعظم کی بلاسود قرض سکیم کے تحت دولاکھ 61 ہزار 71 لوگوں نے پانچ ارب سے زائد کا قرضہ لیا،62 فیصد خواتین بھی قرض لینے والوں میںشامل ہیں

منگل 21 مارچ 2017 18:01

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت 7 لاکھ 64 ہزار 153لوگوں کو اب تک قرض کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت 7 لاکھ 64 ہزار 153لوگوں کو اب تک قرض کی سہولت دی گئی ہے قرض کی رقم مختلف منصوبوں کیلئے جاری کی گئی جن میں وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے بزنس سکیم، وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم ،وزیراعظم کا نوجوانوں کی ترقی کیلئے پروگرام ، وزیراعظم کی ذہین طلباء طالبات کیلے لیپ ٹاپ سکیم، کم ترقی یافتہ اضلاع کے طلباء طالبات کیلئے فیس واپسی سکیم اور وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے ٹرنینگ اسکیم شامل ہیں۔

وزیراعظم کی بلاسود قرض اسکیم کے تحت پاکستان کے غریب لوگوں نے بھر پور فائدہ اُٹھایا اوردو لاکھ 61 ہزار 71 لوگوں نے پانچ ارب سے زائد کا قرضہ لیا۔ قرض لینے والوں میں 62 فیصد خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قرض لینے والوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے کاروبار کو ترقی دی اب وہ نہ صرف اپنے خاندان کیلئے حصول آمدنی کا ذریعہ ہیں بلکہ آسان اقساط میں حکومت کو بھی قرض واپس کر رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فائدہ اُٹھانیوالی54000لوگوں نے بھی اس اسکیم سے قرض لیا۔ توقع ہے کہ 30جون2017 تک تین لاکھ لوگوں کو قرض کی فراہمی کا ٹارگٹ با آسانی پورا کر لیا جائیگاجس سے نہ صرف ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا بلکہ یہ لوگ قومی ترقی میں بھی بھر پور کردار ادا کر سکیں گے۔ اسی طرح وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 75000 نوجوان ٹرنینگ مکمل کر چکے ہیں جن میں سے اکثر کو ملازمتیں مل گئی ہیں یا وہ اپنا کاروبار شروع کرکے روزی کما رہے ہیں اس پروگرام کے تحت مزید ایک لاکھ نوجوانوںکو جون2017 تک ٹرنینگ دی جائیگی تاکہ وہ روز گار حاسل کرسکیں، وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے بزنس قرضہ اسکیم کا جائزہ لیں تو پڑھے لکھے 17045 نوجوان اب تک اس سکیم کے تحت17-ارب سے زیادہ کا قرض لے چکے ہیں ان نوجوانوں نے نہ صرف اپنے نئے کاروبار شروع کیے بلکہ چھوٹے کاروباروں کو وسعت دے کر معقول آمدنی کما رہے ہیں اس اسیکم کے تحت 94فیصد نوجوانوں نے کامیابی کے ساتھ قرض لی گئی رقم واپس کی ہے یا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم لیپ ٹاب سکیم کے تحت اب تک پی ایچ ڈی ایم فِل، ماسٹرز اور بیچلرز پروگرام کے طلبا و طالبات میں دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ جون2017 تک مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ ملک کے اٹھارہ بنک قرض کی سہولت فراہم کر رہے ہیں اور طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔ قرض فارم کی قیمت صرف 100روپے ہے جِسے پرکرکے بنک میں جمع کروانا ہوتا ہے اور بینک مقررہ مدت میں قانونی تقاضے پورے کرکے یہ رقم فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :