سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے پرانے این ایف سی ایوارڈ پر بجٹ تیار کرنے کی مخالفت کردی

پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وفاق کی علامت ہوتی ہے، اور نواز لیگ اقتدار میں آتی ہے تو ایک صوبے اور ڈویژن کی علامت ہوتی ہے،منظور وسان

منگل 21 مارچ 2017 18:48

سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے پرانے این ایف سی ایوارڈ پر بجٹ تیار کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کرنے سے کترا رہی ہے،وفاق سندھ کو اسکے حصے کا بجٹ نہیں دے رہا ہے،سندھ، بلوچستان اور کے پی کے پرانے این ایف سی ایوارڈ پر بجٹ تیار کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ یہ انہوں نے منگل کو ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

منظور حسین وسان نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے وسائل سے صوبے میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے،پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وفاقی علامت ہوتی ہے، اور نواز لیگ اقتدار میں آتی ہے تو ایک صوبے اور ڈویژن کی علامت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام صرف لاہور میں ہورہا ہے، جنوبی پنجاب کی عوام جانوروں کے ساتھ پانی پینے پر مجبور ہے، ایک صوبے کو خوش کرنے کے لئے وزیراعظم دیگر صوبوں کو چھوٹی کالونی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان، کے پی کے پہلے ہی وفاق کی جانب سے پرانے این ایف سی ایوارڈ پر بجٹ تیار کرنے کی مخالفت کر چکے ہیں اب سندھ حکومت بھی مخالفت کر رہی ہے،۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو مشترکہ مشاورتی کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے،نوازشریف صرف ایک صوبے کے لیے نہ سوچیں وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں۔