چاغی ،نوجوان نے خود کشی کرلی

منگل 21 مارچ 2017 18:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) چاغی میں نوجوان نے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو چاغی کے علاقے گردی جنگل میں افغان مہاجر کیمپ کے رہائشی نوجوان شائستہ خان نے اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :