حکومت پنجاب نے جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے نیا ایکٹ نافذ کر دیا

نئے ایکٹ سے ڈرگ مافیا کو ختم کرنے کی راہ ہموار ہو گی،قانونی ماہرین

منگل 21 مارچ 2017 19:01

حکومت پنجاب نے جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے نیا ایکٹ نافذ کر دیا
لاہور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) حکومت پنجاب نے جعلی ادویات کی روک تھام اور ڈرگ مافیا کو قابو کرنے کیلئے ڈرگ ایکٹ 1976 میں ترمیم کر کے نیا ایکٹ نافذ کر دیا ہے،جعلی،غیر معیاری اور بغیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے پر 10 سال قید اور اڑھائی کروڑ سے پانچ کروڑ روپے جرمانہ ہوگا، محکمہ صحت پنجاب کے ڈرگ انسپکٹرز نے نئے ایکٹ پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے، تمام ڈرگ انسپکٹرز کو متحرک کر دیا گیا، نئے قانون کے مطابق اب تک ڈرگ کورٹ میں سو چالان پیش کیے گئے ہیں، نئے قانون کے مطابق جعلی، غیرمعیاری اور بغیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے تمام میڈیکل سٹوروں کے مالکان اور فیکٹریوں کے مالکان کوغیر قانونی کام کرنے پر 10 سال قید کے ساتھ اڑھائی کروڑسے 5 کروڑ روپے جرمانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

قانونی ماہرین آفتاب باجوہ ، صفدر شاہین پیر زادہ ، عامر شاہین ملک ایڈ ووکیٹ نے اس اقدام کو سہراہا ہے اور کہا ہے کہ اس نئے ایکٹ سے جعلی ادویات کی روک تھام اور ڈرگ مافیا کو ختم کرنے کی راہ ہموار ہو گی تاہم اس ایکٹ کا کسی کے خلاف غلط یا انتقامی طور پر استعمال نہیںہو نا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :