سعودی سفیر عبدالله مرذوق الزہرانی کی سرتاج عزیز سے الوداعی ملاقات

منگل 21 مارچ 2017 19:40

سعودی سفیر عبدالله مرذوق الزہرانی کی سرتاج عزیز سے الوداعی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالله مرذوق الزہرانی نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے منگل کو وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مشیر وزیراعظم نے پاک۔سعودی تعلقات کے فروغ کیلئے سعودی سفیر کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے متعدد دوروں کا ذکر کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں روایتی برادرانہ روابط نے مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ سبکدوش ہونے والے سفیر نے ملک میں قیام کے دوران پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے آنے والے سعودی سفیر پاک۔سعودی دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :