محمدسجاد نے 42ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

منگل 21 مارچ 2017 20:27

محمدسجاد نے 42ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) پنجاب کے محمد سجاد نے جوبلی انشورنس 42ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، سجاد نے فیصلہ کن معرکے میں اسجد اقبال کو ایک سخت مقابلے کے بعد 8-6 فریمز سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے فاتح کیوئسٹ محمدسجاد کیلئے 3 اور رنر اپ اسجد اقبال کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

منگل کو کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں محمدسجاد نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسجد اقبال کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6 کے مقابلے میں 8 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے کیوئسٹس میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے، محمدسجاد کو 1 جبکہ رنر اپ اسجداقبال کو 50 ہزار روپے نقد انعام سے نوازہ گیا، گورنر سندھ نے اس موقع پر سجاد کیلئے 3 جبکہ اسجد اقبال کیلئے 2 لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے صدر منور حسین شیخ، چیئرمین عالم گیر اے شیخ، مینجمنٹ ڈائریکٹر جوبلی جنرل انشورنس کو لمیٹڈ طاہر احمد، بزنس یونٹ ہیڈ جیو سپر محمد علی، پی بی ایس اے کے سینئر نائب صدر جواد کریم، پی بی ایس اے کے سیکرٹری ذوالفقار علی اور کراچی جمخانہ کے صدر فواد سلمی ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :