سعودی عرب میں خواجہ سراء غیر قانونی طور پر مقیم تھے ، ڈانس پارٹیاں کرتے تھے ، سرتاج عزیز

�اکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ،سفارتی عملے نے 29 کو رہا کروایا ،ایک خواجہ سراء انتقال کرگیا ،سینٹ میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال

منگل 21 مارچ 2017 20:45

سعودی عرب میں خواجہ سراء غیر قانونی طور پر مقیم تھے ، ڈانس پارٹیاں کرتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سعودی پولیس نے بعض خواجہ سرائوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جو بغیر اجازت ڈانس پارٹیاں کرتے ہیں۔ 35 پاکستانیوں کو وہاں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

جن میں سے بعض پاکستانی تھے ہمارے سفارتی عملہ نے 29 کو رہا کروا دیا ہے ایک خواجہ سراء انتقال کر گیا بعض خواجہ سراء غیر قانونی طور پر وہاں مقیم تھے وہ گزشتہ روز سینیٹ میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آف آرڈر پر ایوان میں بحث کررہے تھے انہوں نے کہا کہ جو خواجہ سراء انتقال کر گیا وہ امراض قلب میں مبتلا تھا اس کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے استفسار کیا کہ کیا اس کی موت پر اجتماع کیا گیا جس پر سرتاج عزیز نے کہا کہ اس کی میڈیکل رپورٹ منگوالی گئی ہے وہ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم تھا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا فرحت اللہ بابر نے کہا کہ متعلقہ وزیر کاجواب غیر تسلی بخش ہے۔ (عابد شاہ)