پشاورڈویژن سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا 23مارچ کویوم پاکستان سائیکل ریس منعقد کرنے کافیصلہ

سائیکل ریس کا افتتاح نائب ناظم سید قاسم علی شاہ کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان ہونگے، صدر نثاراحمد

منگل 21 مارچ 2017 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) پشاورڈویژن سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ''یوم پاکستان سائیکل ریس'' کے نام سے ایونٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پشاورڈویژن کے تمام سائیکلنگ کلب کے کھلاڑی شرکت کرینگے، ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثاراحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان سائیکل ریس میں انفرادی ٹاہم ٹرائل ریس ایونٹ کا انعقاد ناردرن بائی پاس روڈ پشاور سے ہوگا اور 28کلومیٹر کے ٹریک پر دو لیپس پر مشتمل ریس صبح 10بجے شروع ہو گی جس کا افتتاح نائب ناظم سید قاسم علی شاہ کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان ہونگے ،یوم پاکستان سائیکل ریس کے فاتح کھلاڑیوں کو نقد انعامات سمیت ٹرافیاں اور میڈل دیئے جائینگے جبکہ اختتامی تقریب 12 بجے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :