چوتھی ڈی آئی جی امان اللہ خان خیبر پختونخوا ٹینس چیمپئن شپ 27 مارچ سے شروع ہو گی

منگل 21 مارچ 2017 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) چوتھی ڈی آئی جی امان اللہ خان خیبر پختونخوا ٹینس چیمپئن شپ 27 مارچ سے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیپمئن شپ تین اپریل تک جاری ر ہے گی جس کے لئے انٹری کی آخری تاریخ پچیس مارچ مقرر کی گئی ہے چیمپئن شپ میں مینز سنگلز‘لیڈیز سنگلز اور بوائز انڈر12 کے ایونٹس شامل ہوں گے ‘افتتاحی تقریب کے موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی ہوں گے ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس جنید خان ‘صدر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘ڈاکٹر فرحت عباس ‘ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود بھی موجود ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :