پی ٹی اے نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے استعمال کیے جانے والی متعدد ویب سائٹس بلاک کر دیں

muhammad ali محمد علی منگل 21 مارچ 2017 19:55

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) پی ٹی اے نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے استعمال کیے جانے والی متعدد ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے زیر استعمال ویب سائٹس کیخلاف بڑا کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پی ٹی اے نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے استعمال کیے جانے والی متعدد ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔ حالیہ کاروائی کے دوران پی ٹی اے نے 10 ویب سائٹس اور 900 کے قریب ویب لنکس بلاک کیے ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر پی ٹی اے ایسی 25 ہزار سے زائد ویب سائٹس بلاک کر چکا ہے جنہیں شدت پسندوں اور دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کیا جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :