چینی شہری نے ایتھوپین ایئر لائنز کے طیارے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

ہواباز کی درخواست پر طیارے کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ ، 200سے زائدمسافروں کی قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا،چینی میڈیا

منگل 21 مارچ 2017 21:28

چینی شہری نے ایتھوپین ایئر لائنز کے طیارے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) چینی شہری نے ایتھوپیا سے بیجنگ پرواز کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 200سے زائد سوار مسافروں کی قیمتی جانوں کو بچالیا،طیارے کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی جہاں اغوا کاروں کو خفیہ کمانڈو ایکشن کے ذریعے جہاز سے باہر نکالا گیا ۔

چینی سرکاری خبررساں ادارے نے چین کے معروف اخبار پیپلزڈیلی کے حوالے سے بتایا کہ ایک ویبو پیغام کے مطابق 18مارچ کو ایتھوپیا ایئرلائنز کی پرواز ET-604پر چین کی ایوی ایشن انڈسٹری (اے وی آئی سی) سے نکالا گیا ایک مسافر بھی اسی طیارے میں سوار تھا جس کا نام کائو بتایا جاتا ہے نے طیارے کے اغوا کو ناکام بنادیا ۔ تفصیلات کے مطابق 6 فٹ لمبا ایک حملہ آور دوران پرواز کاک پٹ پر لات مار کر کیبن کھلوانے کی کوشش کر رہا تھا کہ کائو نے اسے ایک دم گھیر لیا ،تقریباً20منٹ کی جدوجہد کے بعد کائو نے اس حملہ آور شخص کو قابو کر لیا ۔

(جاری ہے)

طیارے کے کیپٹن کی طرف سے کائو کو شکریہ کا خط لکھا گیا۔ جس میں اسے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ طیارے کو بیجنگ باحفاظت لے جانے کیلئے کائو نے ہماری مدد کی جس کی وجہ سے اسے چوٹیں بھی آئیں ۔وی چیٹ پوسٹ کے مطابق کائو کے ساتھی نے کہا کہ میں بھی کائو کے ساتھ اسی طیارے میں سوار تھا جس کو اغوا کرنے کی کوشش کی مجھے کائو پر فخر ہے ۔ خوش قسمتی سے کائو کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم سرکاری طور پر اغوا کاروں کے حوالے سے ابھی تک کوئی بھی معلومات سامنے نہیں لائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :