وزیر خوراک بلال یاسین کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ کاہنہ فروٹ منڈی کا دورہ، ناقص انتظامات پر سرکاری کولڈ سٹوریج کو 2 لاکھ جرمانہ

درجہ دوئم، سوئم کے پھلوں کو رنگ کر کے درجہ اول کی قیمتوں میں فروخت کیے جانے کی شکایت پر چھاپہ مارا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی حشرات کی موجودگی،ٹمپریچر کنٹرول کے نامناسب انتظامات اورناقص صفائی پر سٹور انتظامیہ کی سرزنش

منگل 21 مارچ 2017 21:32

وزیر خوراک بلال یاسین کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ کاہنہ فروٹ منڈی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ عوام کوحفضان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اشیائے خوردنوش کی فر اہمی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔انھوں نے مختلف شہروں سے پھلوں کو رنگ کر کے فروحت کرنے اور سبزیوں اور پھلوں کی سٹوریج کے ناقص انتظامات کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ کاہنہ فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات پر سرکاری کولڈ سٹوریج کو دو لاکھ روپے جرمانہ اور پندرہ روز میں صورت حل بہتر بنانے کا نوٹس جاری کیا۔

انھوں نے سٹور میں حشرات کی موجودگی،ٹمپریچر کنٹرول کرنے کے مئوثر نظام کی عدم موجودگی اور عملہ کی فوڈ سٹوریج کے حوالے سے مناسب تربیت نہ ہونے پر سٹور انتظامیہ کی سرزنش کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ پھلوں کو رنگ کر کے درجہ دوئم، اور سوئم کے پھلوں کو درجہ اول کی قیمتوں میں فروخت کرنے اور اس مقصد کے لیے مضر صحت کیمیکلز اور انسانی صحت کے لیے مضررنگ استعمال کرنے کی شکایت پر چھاپہ مارا تاہم تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے اور کیمیکل یا رنگوں کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

انھوں نے کہا کہ چند ٹکوں کی خاطر لوگوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی پھلوں کو رنگ کرکے فروخت کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اورفوڈ اتھارٹی ٹیمیں ایسے تمام مقامات کی چیکنگ کر رہی ہیں اور ابھی تک کہیں سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔انھوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :