وزیراعلیٰ پنجاب سے جاپانی سرمایہ کاروںکی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی

جاپانی سرمایہ کاروں کا شفاف پالیسیوں ،شاندار انفراسٹرکچر اورسرمایہ کاری کیلئے بہترین اقدامات پر بھر پوراعتماد کااظہار

منگل 21 مارچ 2017 21:41

وزیراعلیٰ پنجاب سے جاپانی سرمایہ کاروںکی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے منگل کو یہاں جاپان کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی جس کی قیادت موری ناگا ملک انڈسٹریز کے صدر میشو میہاراکر رہے تھے۔ جاپانی سرمایہ کاروں نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی جانب سے صوبے میں شفافیت کی پالیسیوں ،شاندار انفراسٹرکچر اورسرمایہ کاری کیلئے بہترین اقدامات پر بھر پوراعتماد کااظہار کرتے ہوئے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

موری ناگا ملک انڈسٹریز کے صدر میشو میہارا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی ساز گاراقدامات کیے ہیںجبکہ پنجاب حکومت کی ہر شعبے میں شفافیت کی پالیسی کے باعث ہم صوبے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے میں کاروبارکرنے کے مواقع کو بہت سہل بنایا ہے اور انفراسٹرکچر کو بھی غیرمعمولی طور پر بہتر کیا ہے جس کے باعث ہم صوبہ پنجاب کوسرمایہ کاری کیلئے سب سے بہترین صوبہ سمجھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جاپانی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور ہماری حکومت نے ہر شعبے میں شفافیت کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کئی غیرملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ جاپان نے اپنی محنت سے اقوام عالم میں نمایاں مقام بنایا ہے اور جاپانی قوم نے محنت کرکے اقوام عالم کیلئے ایک مثال قائم کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔صوبائی وزیر شیخ علائوالدین، ایم پی اے سائرہ افتخار، سیکرٹری صنعت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :