گھر کا کرایہ ادا کرنے میں ناکامی، قندیل بلوچ کے والدین کو مالک مکان نے گھر سے بے دخل کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 21 مارچ 2017 20:42

گھر کا کرایہ ادا کرنے میں ناکامی، قندیل بلوچ کے والدین کو مالک مکان ..
ملتان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) گھر کا کرایہ ادا کرنے میں ناکامی پر قندیل بلوچ کے والدین کو مالک مکان نے گھر سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس قتل کر دیے جانے والی ماڈل قندیل بلوچ کے والدین اپنی بیٹی کی موت کے بعد در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ گھر کا کرایہ ادا کرنے میں ناکامی پر قندیل بلوچ کے والدین کو مالک مکان نے گھر سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ قندیل بلوچ ہی اپنے والدین کا خرچہ اٹھاتی تھیں۔ تاہم بیٹی کی موت کے بعد سے قندیل بلوچ کے والدین شدید مالی مسائل کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :