قومی اسمبلی ، جمشید دستی کے پارلیمنٹ کو غیر مسلموں کے ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے کے الفاظ حذف

منگل 21 مارچ 2017 22:14

قومی اسمبلی ، جمشید دستی کے پارلیمنٹ کو غیر مسلموں کے ایجنڈے کیلئے ..
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آزاد رکن جمشید دستی کے پارلیمنٹ کو غیر مسلموں کے ایجنڈے کے لئے استعمال کرنے کے الفاظ حذف کر دیئے ۔

(جاری ہے)

منگل کی شام قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ میں ترامیم مسترد ہونے پر جمشید دستی جذباتی ہو گئے اور کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے اہم ترامیم کی مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کر دیا کہ پارلیمنٹ کو غیر مسلموں کے ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جا رہاہے ۔ اسپیکر نے یہ الفاظ حذف کر دیئے ۔ …(م د+اع)