Live Updates

مریم نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی 13 ویں سالگرہ ، تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف‘ کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر کی شرکت، کیک کاٹا گیا ، سوشل میڈیا پر تصاویر بھی جاری ، ہزاروں افراد کا اظہار پسندیدگی ، نیک خواہشات کا اظہار

میرے ابو مانو کے ساتھ ، جو شخص اپنے خاندان کے ساتھ بھی سچا اور تمام رشتوں کے ساتھ بھی سچا ہے، الحمد للہ کیا شخصیت ہے، مریم نواز کے وزیراعظم کے حوالے سے ریمارکس ، نوازشریف تصاویر میں ماہ نور کے ساتھ دعا مانگتے نظر آئے

منگل 21 مارچ 2017 22:14

مریم نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی 13 ویں سالگرہ ، تقریب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی 13 ویں سالگرہ منائی گئی ‘ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف‘ کیپٹن (ر) صفدر ‘ ماہ نور کی سہیلیوں اور خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی‘ مریم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ اپنے والد کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کیں اور لکھا کہ ’’میری چھوٹی صاحبزادی مانو اپنے نانا کے ہمراہ سالگرہ منا رہی ہیں… نواز شریف اپنے خاندان اور تمام رشتوں کے ساتھ سچے ہیں‘‘۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی چھوٹی بیٹی ماہ نور صفدر کی 13 ویں سالگرہ وزیر اعظم ہائوس میں منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف مریم نواز شریف ‘ کیپٹن (ر) محمد صفدر ‘ ماہ نور کی سہیلیوں اور خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے اس چھوٹی نواسی کو سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی درازی عمر کیلئے دعا کی۔ مریم نواز شریف نے سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کیں جس میں سارے خاندان کے افراد خوشی سے تقریب مناتے ہوئے نظر آئے۔ وزیر اعظم ماہ نور کی سالگرہ پر تالیاںبجاتے رہے۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی اپنی بیٹی کو پیار کرتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر مریم نواز نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ میرے اور اور میری مانو کے ساتھ اس کی 13 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو شخص اپنے خاندان کے ساتھ سچا ہے وہ تمام رشتوں کے ساتھ سچا ہے۔ مریم نواز شریف کی ٹویٹ کی گئی ایک تصویر جس میں وزیر اعظم ماہ نور کے ہمراہ دعا مانگتے نظر آ رہے ہیں لکھا ہے کہ’’ابو‘‘ کیک کاتنے سے پہلے مانو اور اس کی سہیلیوں کو دعا دے رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ الحمد للہ وہ کیا شخصیت ہیں۔ ماہ نور صفدر کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور ہزاروں افراد نے ان پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور چھوٹی ماہ نور کو سالگرہ پر مبارکباد دیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ …(رانا)
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات