فیس بک پر محبت میں گرفتار ہونے کا نتیجہ، گوجرانوالہ کا نوجوان جان کی بازی ہار بیٹھا

muhammad ali محمد علی منگل 21 مارچ 2017 21:03

فیس بک پر محبت میں گرفتار ہونے کا نتیجہ، گوجرانوالہ کا نوجوان جان کی ..
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) فیس بک پر محبت کے نتیجے میں گوجرانوالہ کا نوجوان جان کی بازی ہار بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک پر محبت ایک اور نوجوان کی موت کا باعث بن گئی۔ گوجرانوالہ کا نوجوان شیرون سیالکوٹ کی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی کیلئے سیالکوٹ جا پہنچا۔

(جاری ہے)

تاہم سیالکوٹ پہنچنے کے بعد لڑکی کے اہل خانہ کے ہاتھوں شیرون اپنا مال اور جان دونوں گنوا بیٹھا۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے ہے لڑکی کا خاندان جرائم پیشہ افراد پر مشتمل ہے۔ لڑکی کے بھائی اور والد ریپ، قتل اور ڈکیتیوں سمیت سیگر سنگین ترین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس نے نوجوان کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :