نوشہرہ میں تھانہ اضاخیل پولیس کی گاڑی ٹرین کی زد میں آگئی ،ایس ایچ او اور اہلکار جاں بحق

منگل 21 مارچ 2017 22:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) نوشہرہ میں تھانہ اضاخیل پولیس کی گاڑی ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اور اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق تھانہ اضاخیل کی پولیس ایس ایچ او کی سربراہی میں معمول کے گشت پر تھی۔ اس دوران ریلوے کراسنگ کے قریب سے گزرتے ہوئے انکی کار ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او خادمین اور کانسٹیبل ضیاء موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر اختر حسین شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :