جنوبی سوڈان سے اغواء ہونے والے پاکستانی کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز

منگل 21 مارچ 2017 23:03

جنوبی سوڈان سے اغواء ہونے والے پاکستانی کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے ..
اسلام آباد ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان سے اغواء ہونے والے پاکستانی کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ اسے جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر مختار عاجز دھامرہ نے کہا کہ ایاز علی جمالی کو سائوتھ سوڈان سے اغواء کیا گیا۔ وہ ایک گروپ کے پاس ہیں۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ ایتھوپیا میں ہمارا سفارتخانہ اس حوالے سے اقدامات کررہا ہے۔ چینی سفارتخانے کی اغواء کاروں سے بات ہوئی ہے۔ ان کو جلد بازیاب کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :