پرویز الٰہی اور اسحاق ڈار کے درمیان طویل عرصہ بعد ملاقات، وزیر خزانہ نے گرمجوشی کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ کو گلے لگا لیا ، ترمیمی بل کی حمایت پر شکریہ ، گلے شکوے بھی کیے ، اسحاق ڈار کی جانب سے چوہدری شجاعت کی صحت بارے دریافت ، نیک خواہشات کاپیغام بھی دیا

منگل 21 مارچ 2017 23:07

پرویز الٰہی اور اسحاق ڈار کے درمیان طویل عرصہ بعد ملاقات، وزیر خزانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے درمیان طویل عرصہ کے بعد ملاقات ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

28 ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی ووٹ ڈال کر لابی سے ایوان میں آئے تو وزیر خزانہ نے گرمجوشی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انہیں گلے لگا لیا اور ترمیمی بل کی حمایت میں ووٹ دینے پر شکر یہ ادا کیا دونوں کے درمیان تقریباً 10 منٹ تک بات چیت ہوتی رہی اور ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے ۔ وزیر خزانہ نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت دریافت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا خصوصی پیغام بھی دیا اور کہا کہ وہ جلد مناسب موقع پر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات بھی کرینگے ۔ …(م د+ اع)