ْلاہور:ہائیکورٹ نے سیکرٹری ماحولیات سے توہین عدالت کی درخواست پر تحریری وضاحت طلب کر لی

منگل 21 مارچ 2017 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) ہائیکورٹ، محکمہ ماحولیات کے افسروں کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ۔سیکرٹری ماحولیات سیف انجم سے توہین عدالت کی درخواست پر تحریری وضاحت طلب۔عدالت کا جواب جمع نہ کروانے پر سیکرٹری ماحولیات سیف انجم پر اظہار برہمی ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے شازیہ پرویز سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کا پانچ اپریل تک سیکرٹری ماحولیات کو تحریری وضاحت جمع کرانے کا حکم۔درخواست گزاروں کی طرف سے شیراز ذکائ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ نے 2016 میں محکمہ ماحولیات کے افسروں کو مستقل کرنے کا حکم دیا، درخواست گزار ۔سیکرٹری ماحولیات سیف انجم لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو نہیں مان رہے، درخواست گزار ۔ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود افسروں کو محکمے میں داخل نہیں ہونے دیئے جا رہا، درخواست گزار ۔کئی ماہ سے انصاف کیلئے محکمے اور لاہور ہائیکورٹ کے دھکے کھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :