لاہور:ہائیکورٹ، ضلع کونسلوں کے انتخابی نتائج میں الیکشن کمیشن کی مداخلت غیرآئینی قرار

منگل 21 مارچ 2017 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) ہائیکورٹ، ضلع کونسلوں کے انتخابی نتائج میں الیکشن کمیشن کی مداخلت غیرآئینی قرار ۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے الیکشن کمیشن کی مداخلت غیرآئینی قرار دی۔چیئرمین ضلع کونسل رحیم یار خان اظہر لغاری کی درخواست پر فیصلہ جاری۔

(جاری ہے)

درخواست گزا رکے مطابق ضلع کونسل کے انتخابی نتائج میں الیکشن کمیشن کی مداخلت پنجاب بلدیاتی ایکٹ کی دفعہ 38 کی خلاف ورزی ہے، عدالت۔

آئین بھی الیکشن کمیشن کو ضلع کونسلوں کے انتخابی نتائج میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا، عدالت ۔ضلع کونسل کے انتخابات ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نتائج میں مداخلت کر رہا ہے۔ناکام امیدوار الیکشن کمیشن کی بجائے ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کرے ۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا وکیل الیکشن کمیشن کو کسی بھی سطح پر انتخابی عمل کے جائزہ کا اختیار ہے۔

متعلقہ عنوان :