سوئی گیس نے صفر ریڈنگ پر بھی مالکان کوپانچ سے چھ سو کا بل بھیج دیا ، بالا حکام نوٹس لیں

منگل 21 مارچ 2017 23:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) محکمہ سوئی گیس کا کارنامہ ، 0ریڈنگ پر بھی مالکان کوپانچ سے چھ سو کا بل بھیج دیا ، بالا حکام نوٹس لیں ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے قاسم آباد مارکیٹ میں قائم العباس آئیس فیکٹری کے مالک باغ علی برڑو نے اپنے بیٹے ارسلان کیساتھ محکمہ سوئی گیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میری فیکٹری کے اوپر ملازمین کی رہائش گاہ ہے مکان نمبرD-315پر سوئی گیس کا کنکشن ہے لیکن اس میں گیس نام کی کوئی چیز موجود نہیں لیکن پھر بھی محکمہ سوئی گیس انہیں ہر ماہ پانچ سے چھ سو روپے کا بل بھیجتا ہے جو ہم لوگ بھرتے رہے ہیں گذشتہ دنوں محکمہ سوئی گیس کی مختلف ٹیمیں بھی کنکشن چیک کرنے آئی اور انہوں نے ہماری شکایات کو جائز قرار دیا ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے محکمہ سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے ہمیں بلاجواز حراساں کرنا بند کیا جائے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب احتجاج کے دوران محکمے سوئی گیس کے کامران نے اپنے عملے کے ہمراہ سوئی گیس کنکشن چیک اور نشاندہی کی کہ کنکشن میں گیس نہیں ہے اس حوالے سے محکمہ سوئی گیس کے عملے نے بتایا کہ صارف کی شکایات جائز ہیں رپورٹ تیار کر کے بالا افسران کو بھیجی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :