سرگودھا،حکومت پنجاب چار ڈاکٹرز کو پروفیسر کے عہدے پر ترقی دیدی

منگل 21 مارچ 2017 23:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) حکومت پنجاب نے چار ایسوسی ایٹس ڈاکٹرز کو پروفیسر کے عہدے پر ترقی دیکر انہیں مختلف اضلاع میں تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق جن چار ڈاکٹرز کو پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں ڈاکٹر یاسین علوی کو پروفیسر آف پیڈز چلڈرن ہسپتال لاہور ‘ڈاکٹر فوزیہ ظفر کو پیڈز نشتر ہسپتال ملتان‘ڈاکٹر جنید رشید کو پیڈز چلڈرن ہسپتال لاہوراور ڈاکٹر سید سلیم عباس جعفری کو پروفیسریورالوجسٹ علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ سپیشل ہیلتھ کیئر کی جانب سے انکی چاروں ڈاکٹرز کو گریڈ 20میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :