جامعہ کراچی ،ماکیڈمک کونسل کے لئے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی دونشستوں پرڈاکٹر ریاض احمداورڈاکٹر صالحہ رحمن جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ولیکچرر کی چار نشستوں پرغفران عالم،محسن علی ،ڈاکٹر معیز خان اور سید عاصم علی منتخب

منگل 21 مارچ 2017 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کے لئے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی دونشستوں پرڈاکٹر ریاض احمداورڈاکٹر صالحہ رحمن جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ولیکچرر کی چار نشستوں پرغفران عالم،محسن علی ،ڈاکٹر معیز خان اور سید عاصم علی منتخب ہوگئے۔ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست کے لئے ڈاکٹرایادنعیم نے 21 ووٹ، ڈاکٹرندیم محمود نے 24 ووٹ ، ڈاکٹر ضامن شہید صدیقی نے 17 ووٹ،ڈاکٹر ذی اسماء حنیف خان نی07 ووٹ حاصل کئے جبکہ ڈاکٹر ریاض احمد 34 اورڈاکٹر صالحہ رحمن 33 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

اسسٹنٹ پروفیسراورلیکچرر کی نشست کے لئے ڈاکٹر انیلاکوثر نی57 ووٹ،ڈاکٹر فیضان نقوی نے 72 ووٹ ،فرحان احمد صدیقی نے 126 ووٹ ،ڈاکٹر لبنیٰ غزل نے 82 ووٹ ،ڈاکٹر محمد نعمان سید نے 46 ووٹ ،ڈاکٹر محمد اُسامہ شفیق نے 92 ووٹ ،رابعہ شاکر نے 81 ووٹ ،ڈاکٹر ذیشان عالم نیرنے 77 ووٹ حاصل کئے جبکہ غفران عالم نے 184 ووٹ ،ڈاکٹر محمد معیز خان177 ووٹ،محسن علی 174 ووٹ اورسید عاصم علی 158 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان کامیاب امید واروں کے عہدے کی مدت اکیڈمک کو نسل کی پہلی میٹنگ سے تین برس پرمحیط ہوگی۔دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نبیل احمد زبیری نے نو منتخب ممبران اکیڈمک کونسل سے دلی تہنیت کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :