عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز،طارق فاطمی ،عرفان صدیقی ودیگر کی تقرریوں کیخلاف سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی

منگل 21 مارچ 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم پاکستان کے مشیر سرتاج عزیز،طارق فاطمی ،عرفان صدیقی ودیگر کی تقرریوں کے خلاف سماعت 4 اپریل ک ملتوی کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کی نقول عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،منگل کو سماعت کے موقع پر درخواست گزار مولوری اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی مشیروں اور ماون خصوصی کے قلمبندان واپس لینے کا حکم دیا تھا اس لئے وزیراعظم بھی اپنے مشیران عرفان صدیقی، امیر مقام ،جام ماشو ق سے قمبدان واپس لیں،آئین کے ارٹیکل 93 کے تحت وزیراعظم کو صرف 5 ماورن خصوصی رکھنے کا اختیار ہے،درخواست گزار کے مطابق وزیراعظم نے زیادہ مشیر اور معاون خصوصی مقرر کر کے ان کے وزراء کے اختیارات دئیے ہیں جو غیر آئینی ہیں۔