ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 10ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اور یہ سب بڑے مگر مچھ کر رہے ہیں ، منی لانڈرنگ سے قوم غریب سے غریب تر اور ایک چھوٹا سا طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے ، قومی اداروں میں اہل لوگ آگے لانے سے تبدیلی آئے گی ، پولیس اچھی ہوتی تو امن وامان قائم ہوجاتا کیونکہ امن وامان سے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں آتی ہے ،ملکی معیشت قرضہ سکینڈل سے تباہ ہو گئی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
منگل 21 مارچ 2017 23:41
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے اپنے حلفی میں لکھ کر دیا کہ وہ نوازشریف کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے ، جونوازشریف کا غلام ہے اسے عہدہ مل جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ بڑے مگر مچھ کر رہے ہیں جس سے پوری قوم غریب اور ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا جا رہا ہے ، قومی اداروں میں اہل لوگ لانے سے تبدیلی آئے گی ، پولیس اچھی ہوتی تو ملک میں امن وامان قائم ہوجاتا ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں امن وامان ہوتو غیر ملکی سرمایہ کاری بھی آتی ہے ،ہڑپ کرنے کیلئے قرضے لینے سے بینک تباہ ہوجاتے ہیں ،ملکی معیشت لونز سکینڈل سے تباہ ہوگئی ، منی ٹریل نہ دینے والوں کے اثاثے منجمند ہونے چاہیئں ۔عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے آنے کی امید ہے، طاقتور کے معاملے پر کمیشن کی رپورٹ دبا دی جاتی ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون ،ڈان لیکس اور ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹس سب کے سامنے مثال ہیں ، سریم کورٹ جا کر نوازشریف پھنس چکے ہیں ، قطری خط نے نوازشریف کو مزید بے نقاب کردیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طاقتور کچھ بھی کرے اسے قانون کا کوئی خوف نہیںہوتا ، ڈان لیکس کمیشن کے ارکان میں اختلافات ہیں ، سب کیلئے قانون کا ایک نہ ہونا لک کا المیہ ہے ،حکمران خاندان اپنی چوری چھپانے کی کوشش کر رہا ہے ، سپریم کورٹ کمیشن نے ایکشن 2013پر40نکات بتائے تھے مگر سپریم کورٹ کمیشن کے ایک نقطے پر بھی عمل نہیں کیا گیا ۔عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس میں نوازشریف کو کمزورکردیا ہے ،انہوں نے اس کیس سے توجہ ہٹانے کی سرتوڑ کوششیں کیں مگر ہم نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا، نوازشریف اس کیس سے نکلنے کیلئے کسی سے بھی ڈیل کیلئے تیار ہیں ،نوازشریف نریندر مودی کے خلاف بات نہیں کرتے جبکہ نریندر مودی پاکستان کے خلاف بات کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، پاکستان کے الیکشن میں کئی بیرونی قوتیں مداخلت کرتی ہیں ،برطانیہ نے ابھی تک بانی ایم کیو ایم کے خلاف ایکشن نہیں لیا ، الطاف حسین کے خلاف ثبوت کے باوجود کاروائی نہیں کی گئی ، برطانیہ بھی اپنے مفاد کیلئے لوگوں کو استعمال کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات ماضی کے انتخابات سے مختلف ہوں گے ۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.