حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ

منگل 21 مارچ 2017 23:51

ملتان ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات کے باوجود موجودہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور وطن عزیز ترقی و خوشحالی اور امن کے دور کی طرف رواں دواں ہو گا، یوتھ آرگنائزیشن پارٹی کا ہر اول دستہ ہے، کارکنوں کو جائز مقام دلانے کے لئے ہمیشہ میں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار گو رنر پنجاب نے مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے سینئر نائب صدر سہیل فراز سے منگل کے روزبات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوںنے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بے روزگاری کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے تاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار حاصل ہو اور وہ اپنے خاندانوں کی بہتر انداز میں کفالت کرسکیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کر رہی ہے جبکہ مخالف فحاشی و عریانی کو فروغ دے رہے ہیں جو ایک اسلامی معاشرے میں زیب نہیں دیتا ،عوام نے ایسے سیاستدانوں کا چہرہ پہچان لیا ہے جو بیرونی آقائوں کے اشاروں پر اسلامی معاشرے کو سیکولر بنانے کے خواہاں ہیں اور انہیں آنے والے وقتوں میں منہ کی کھانا پڑے گی، اس مو قع پرمسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے سینئر نائب صدر سہیل فراز نے کہا وہ وزیراعظیم،وز یر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کے مشکور ہیں جن کی کاوشوںسے ملک بحرانوں سے نکل کر تر قی کی جا نب گا مزن ہے نیز گو رنر پنجاب کی خصو صی تو جہ کی وجہ سے ملتان اورجنوبی پنجاب میں تر قیاتی کام ہونے سے محرومیوں کا ازلہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :