بریڈ مینو فیکچرنگ کمپنی کوایک لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 22 مارچ 2017 00:11

فیصل آباد ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران بریڈ مینو فیکچرنگ کمپنی کوایک لاکھ روپے جرمانہ ،3400گٹکا کے پیکٹس، 200کلوگرام ناقص چائے کی پتی اور40پیکٹ چپس کوضائع کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجا ب فوڈ اتھا رٹی کی ٹیمو ں نے ستیا نہ روڈ،جھنگ روڈ،چوڑ ماجرا،نگہبان پورہ،کینال روڈ تاندلیا نو الہ، ایوب کا لونی ،سمن آباد اور قائد اعظم روڈ تاندلیا نو الہ میں واقع تیس سے زائد فوڈ پوائنٹس،کریانہ سٹورز اورپروڈکشن یونٹس کوچیک کیااورحفظان صحت کے اصولوں کے منافی ماحول میں کھانے پینے کی اشیاء تیاروفروخت کرنے پر ایوب کالونی میں بریڈ مینو فیکچرنگ کمپنی کو جرمانہ اورمختلف علاقوں میں پان شاپس پر گٹکا اورچائے کی پتی سمیت مضر صحت چپس کو موقع پر ضائع کردیا جبکہ بعض فوڈ پوائنٹس کو معاملات بہتر بنانے کے سلسلے میں اصلاحی نوٹسز بھی دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :