مہاجرین کا معاہدہ مکمل طور فعال ہے، یورپی یونین

بدھ 22 مارچ 2017 10:00

وارسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) یورپی یونین کے مہاجرین سے متعلقہ امور کے کمشنر دیمتریس آوراموپولوس نے کہا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والی مہاجرین کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد جاری ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وارسا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آوراموپولوس نے مزید کہا کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہا ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ترکی اور جرمنی کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث ایسے خطرات جنم لے چکے تھے کہ ترک حکومت اس ڈیل کو ختم بھی کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :