برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے موضوع پر یونین کی خصوصی سربراہ کانفرنس

بدھ 22 مارچ 2017 10:00

وارسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) یورپی یونین کے رکن ممالک 29اپریل کوایک خصوصی سربراہ کانفرنس میں یہ طے کریں گے کہ یونین سے برطانیہ کے اخراج کے موضوع پر مذاکرات میں کیا مشترکہ مؤقف اپنایا جائے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹٴْسک نے کہا کہ ذاتی طور پر اٴْن کی خواہش یہ تھی کہ لندن یونین میں شامل رہتا۔

اٴْنہوں نے کہا، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ برطانیہ کے الگ ہونے کے عمل کو یورپی یونین کے لیے کم سے کم تکلیف دہ بنایا جائے۔ برطانیہ آئندہ ہفتے یونین سے الگ ہونے کی باقاعدہ درخواست دائر کرنے والا ہے۔ برطانوی عوام نے یونین چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ سال جون میں منعقدہ ایک ریفرنڈم میں کیا تھا۔ یونین سے برطانیہ کے اخراج کا عمل2019ء تک مکمل ہو نے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :