کترینا کیف ہدایتکار آنند ایل رائے کی نئی فلم میں شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی

بدھ 22 مارچ 2017 11:31

کترینا کیف ہدایتکار آنند ایل رائے کی نئی فلم میں شاہ رخ خان کی ہیروئن ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف ہدایتکار آنند ایل رائے کی نئی فلم میں اداکار شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینا کیف جو ان دنوں امتیاز علی کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ جس میں ان کے ہیرو اداکار سلمان خان ہیں کی عکسبندی کے سلسلے میں آسٹریا میں ہیں،ہدایتکار آنند ایل رائے نے بھی انہیں اپنی نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے میں بطور ہیروئن منتخب کر لیا ہے،فلم میں ان کے ہیرو شاہ رخ خان ہو ں گے جو بونے کا کردار نبھائیں گے،اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس فلم کا حصہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی عکسبندی مکمل کروانے کے بعد اس فلم کی عکسبندی کا آغاز کریں گی۔

متعلقہ عنوان :