یورپ میں نسل پرستی، اسلام دشمنی کے ماحول میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ترک وزیر اعظم

بدھ 22 مارچ 2017 11:33

یورپ میں نسل پرستی، اسلام دشمنی کے ماحول میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ترک ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہنا ہے کہ یورپ میں جمہوریت، حقوق انسانی و آزادی کی اقدار کی جگہ نسل پرستی ، اسلام دشمنی کے ماحول میںاضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نے دارالحکومت انقرہ میں بین الاقوامی حاجی بیکتاش ولی اور سلطان نوروز جم اجتماع سے خطاب میں کہا کہ چھوٹے سیاسی مفادات کی خاطر وسیع پیمانے پر انسانی اقدار کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

یہ صورتحال بنی نو انسانوں ، مغربی ملکوں کے مستقبل کے اعتبار سے باعث افسوس و اندیشوں کی موجب بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف ہم آواز بلند کررہے ہیں ،جس کے لئے ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اسلام اور دہشت گردی کو ساتھ ساتھ نہیں جوڑ سکتا، دینِ اسلام امن و امان کا پرچار کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :