16 اپریل کے ریفرنڈم کے بعد یورپی یونین سے کھل کر بات ہوگی، ترک صدر

بدھ 22 مارچ 2017 11:34

16 اپریل کے ریفرنڈم کے بعد یورپی یونین سے کھل کر بات ہوگی، ترک صدر
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ16 اپریل کے ریفرنڈم کے بعد یورپی یونین سے کھل کر بات ہوگی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اردوان نے انقرہ میں منعقدہ معیشت اور انسان کے لئے جنگلات : ایک ضرورت کے زیر عنوان پروگرام سے خطاب کے دوران کہا کہ بعض یورپی ممالک نے ترک وزراء کی آمد پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے نسل پرستی اور فاشزم کا ارتکاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزراء کے ساتھ اس طرح کی بد اخلاقی سفارتی آداب کے منافی ہے جنہیں روکنے کے لیے متعلقہ ممالک میں دو گھنٹے کی ہنگامی حالت کا نفاذ کرنا اٴْن کے لیے جائز ہے مگر ہمارے ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ ان کے لیے بے چینی کا باعث بنا ہوا ہے۔صدر نے کہا کہ سالہا سال سے یورپی شرائط کی آڑ میں یورپ نے ہمیں اپنی من مانی کا محور بنائے رکھا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ ان کے ساتھ دو ٹوک الفاظ میں بات چیت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :