جنوبی غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی

بدھ 22 مارچ 2017 11:34

جنوبی غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور ..
غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) جنوبی غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے طبی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی رفاہ قصبے کے ساتھ ٹینک تعینات کر رکھے ہیں جھنوں نے ان دونوں نوجوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ان نوجوانوں نے سرحد پر پہنچ کر باڑ عبور کرنے کی کوشش کی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :