خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان

بدھ 22 مارچ 2017 12:02

سنگا پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں بدھ کو کمی کا رجحان رہا۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں اپریل کے لئے برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 17سینٹ ڈائون کے ساتھ 50.79 ڈالر فی بیرل اور لائٹ امریکی(ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ کی سپلائی 18سینٹ کی کمی کے ساتھ48.08 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے ۔

(جاری ہے)

تیل کے نرخوں میں کمی آنے کی بڑی وجہ امریکی تیل کی پیداوار میں اضافہ ہے جو گزشتہ سال کی وسط سے آٹھ فیصد تک بڑھنے کے بعد 2014 کی سطح 9.1 ملین بیرل یومیہ پر آ گئی ہے۔امریکی بینک گولڈ بینک ساشے نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے خام تیل کی پیداوار یونہی رہی تو آئندہ سال مارکیٹ ’’ زیادہ فراہمی‘‘ کا شکار ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :