مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 مارچ 2017 12:11

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے جعلی ٹویٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2017ء) : مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے مشیر خارجہ اور سیرکٹری خارجہ کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو جعلی قرار دے دیا۔ ٹویٹر پر تہمینہ جنجوعہ کے اکاؤنٹ سے عہد سنبھالنے پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ سرتاج عزیز کے جعلی اکاؤنٹ کی پن ٹویٹ پر جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کو خبردار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :