کھیل میں سپاٹ فکسنگ کی وجہ لالچ:مکی آرتھر
بدھ 22 مارچ 2017 12:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی لالچ کا شکار ہو جاتے ہیں جس کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ کو مجموعی طور پر نقصان پہنچ رہا ہے اور حالیہ تنازع سے پاکستان کرکٹ کو دھچکا لگا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر آل راؤنڈر شرجیل خان کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی جنہوں نے رواں سال جنوری میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں لگاتار تین نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔جنوبی افریقی نژاد آرتھر نے کہا کہ شرجیل تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ خود کو فٹ رکھتے تھے اور ہمارے لیے ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہے تھے تاہم اس کیس میں ان کا ملوث ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میچ فکسرز کی جانب سے کھلاڑیوں تک رسائی کے بعد بورڈ یا متعلقہ حکام کو اس سے بے خبر رکھنے والے کھلاڑیوں کو نظر انداز یا معاف نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کھلاڑیوں کو متعدد مرتبہ اس بارے میں خبردار کیا جا چکا تھا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کھلاڑیوں کو کرپشن سے دور رہنے کے حوالے سے بے پناہ لیکچرز دئیے گئے اور کھلاڑیوں کو اس سلسلے میں ہرگز لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے کیونکہ فکسنگ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کھونا بہت زیادہ مایوس کن ہوتا ہے تاہم شرجیل اور محمد عرفان کی خدمات سے محروم ہونے کے باوجود آرتھر دورہ ویسٹ انڈیز پر ٹیم کی فتوحات کیلئے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ اظہر علی کی جگہ نئے کپتان سرفراز احمد کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں موجود نئے نوجوان کھلاڑی ٹیم میں نئی روح پھونک دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.