کینیڈا کی جانب سے کھیلنا بہترین فیصلہ ہے ،ْسکاٹ آرفیلڈ

بدھ 22 مارچ 2017 12:57

گلاسگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) برنلے کے مڈ فیلڈر سکاٹ آرفیلڈ نے کہا ہے کہ کینیڈین ٹیم کی جانب سے کھیلنا ایک بہترین فیصلہ تھا جس سے مطمئن اور خوش ہوں۔ خیال رہے کہ 28 سالہ آرفیلڈ سکاٹ لینڈ کی جانب سے اںڈر 19 ،ْانڈر 21 اور بی لیول کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سکاٹ آرفیلڈ کے مطابق سکاٹ لینڈ کا شہری ہونے کی حیثیت سے میری خواہش تھی کہ میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کروں تاہم عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ میرا کیریئر مجھے دوسری جگہ پر لے گیا۔ آرفلیڈ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ فیصلہ میرے اور میرے خاندان کیلئے بہترین ہوگا ،ْمجھے امید ہے کہ کینیڈا میرے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :