اٹلی میں منعقد ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 6 اپریل 2017ء تک درخواستیں طلب

بدھ 22 مارچ 2017 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے اٹلی میں منعقد ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 6 اپریل 2017ء تک درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 10 جون 2017ء کو ہوگا جس میں فٹ ویئرز کی مصنوعات تیار وبرآمدات کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش چار روز تک جاری رہنے کے بعد 13 جون 2017ء کو اختتام پذیر ہوگی اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :