ہالی ووڈ فلم ویلیریئن اینڈ دی سٹی آف تھاؤزنڈز پلینٹس کی نئی جھلکیاں

بدھ 22 مارچ 2017 14:19

ہالی ووڈ فلم ویلیریئن اینڈ دی سٹی آف تھاؤزنڈز پلینٹس کی نئی جھلکیاں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) ہالی ووڈ فلم ویلیریئن اینڈ دی سٹی آف تھاؤزنڈز پلینٹس کی نئی جھلکیاںایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن مووی۔ ویلیریئن اینڈ دی سٹی آف تھاؤزنڈز پلینٹس کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ فلم اکیس جولائی کو بڑے پردے کی زینت بنائی جائے گی۔ناول پر مبنی اس فلم کی کہانی گھومتی ہے نوجوان ویلیریئن اور اس کی ساتھی لوری لائن کے گرد۔

(جاری ہے)

جن کا تعلق ہوتا ہے اسپیشل فورس سے۔دونوں ٹائم ٹریولنگ کے ذریعے کرتے ہیں کوشش کائنات کے چھپے رازوں کو جاننے کی، جس کے دوران پیش آتی ہیں انہیں کئی مشکلات۔ کرنا پڑتا ہے عجیب و غریب مخلوق کا کڑا سامنا۔فلم کے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں ڈین ڈے ہان اور کارا ڈیلے وین جبکہ ایکشن ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن مووی ایک نئی دنیا کے راز فاش کرنے آرہی ہے 21 جولائی کو سنیماؤں میں۔

متعلقہ عنوان :