پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 26 مارچ سے شروع ہوگی

بدھ 22 مارچ 2017 14:27

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 26 مارچ سے ویسٹ انڈیز کے شہر کینزنگٹن میں ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگی۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 30مارچ، تیسرا یکم اپریل اور چوتھا 2 اپریل کو کوئنز پارک میں ہوگا۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز 7 اپریل کو گیانا نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ سے ہوگی۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9 اپریل کو اور تیسرا 11 اپریل کو گیا نا نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو جمیکا، دوسرا 30 اپریل کو بارباڈوس اور تیسرا 10مئی کو ڈومینیکا میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے جس کی کپتانی سرفرا ز احمد کریں گے جبکہ ٹیسٹ کی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا جس کی کپتانی مصباح الحق کریں گے ۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی15رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں احمد شہزاد ،کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد ( کپتان)، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، رمان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ 16رکنی ون ڈے سکواڈ میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، سرفراز احمد ( کپتان) عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت ٹیم مینجر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :