مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ بغاوت پر آمادہ ہیں، جمشید دستی

بدھ 22 مارچ 2017 14:32

مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ بغاوت پر آمادہ ہیں، جمشید دستی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جونا گڑھ، حیدر آباد اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لئے قومی اسمبلی میں نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند سالوں میں بھارت کے 50 ٹکڑے ہو جائیں گے، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ بغاوت پر آمادہ ہیں، اب لڑائی بھارت کے اندر ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت جونا گڑھ، حیدر آباد دکن اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے لئے قومی اسمبلی میں نشستیں مختص کرے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کی اصل تقسیم کے تحت تینوں ریاستیں پاکستان کا حصہ ہیں۔ بھارت نے ان ریاستوں پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ، چند سالوں میں اس کے 50 ٹکڑے ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ بغاوت کے لئے تیار ہیں، اب لڑائی سرحدوں پر نہیں بھارت کے اندر ہوگی۔ ہماری بہادر مسلح افواج بھارت کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :